Sep 04, 2019 09:09 pm
views : 282
Location : PCB Head quarter
Lahore- Misbah-ul-Haq named Pakistan head coach and chief selector.
مصباح الحق تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمقرر
سابق کپتان مصباح الحق تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمقرر کر دیئے گئے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا کوچ اور سلیکٹر بننا بہت بڑا اعزاز ہے، ذمے داریاں دینے پرپی سی بی کا مشکورہوں۔
لاہور میں مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وسیم خان نے کہا کہ 2021،2020 میں دوبڑےانٹرنیشنل ایونٹس آرہے ہیں، مصباح کے تجربے سے فائدہ ہوگا، ہم اپنے کوچزکو موقع دے رہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ روایتی سلیکشن کمیٹی ختم ہوچکی اب چھ کوچزمصباح الحق کی مدد کرینگے،مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کوچنگ کا موقع ملا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایک ہی شخص سے جواب طلبی ہو اور وہ اس ہی کا احتساب ہو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نےمجھ پراعتماد کیا،نئی ذمہ داریاں میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔کوشش ہوگی کہ پوری ذمہ داری اورتوانائی سےپاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیےکام ہو،میرےپورے کیریئرمیں جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت کوچ میری کوشش ہوگی کہ میرےپاس اٹیکنگ ٹیم ہو، کپتان سے متعلق چیئرمین پی سی بی سے مشاورت کےبعد فیصلہ کرینگے۔
مصباح الحق نے وقار یونس کے حوالے سے سوال میں کہا کہ وقاریونس کےساتھ بہت کام کیا ہے،ہم دونوں ایک دوسرے کواچھی طرح جانتےہیں، ڈائریکشن ہیڈ کوچ دیتا ہے،ہمیں اپنےاپنے حدود کاپتہ ہے۔