Sep 05, 2019 01:51 am
views : 256
Location : Domestic place
COAS Bajwa meets KSA, UAE foreign ministers
آرمی چیف قمر باجوہ سے سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور اماراتی وزیر خارجہ عبد الله بن زايد بن سلطان ال نہيان نے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے دونوں ممالک سے تعلقات بڑھانے سمیت امور پر بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے سکیورٹی مسائل پر پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔