Sep 05, 2019 03:05 am
views : 297
Location : Domestic place
Imran Khan meets parliamentary delegation of Oman
وزیراعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفدکی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے عمان کی پارلیمنٹ کے وفدنے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
ایوان وزیراعظم میں عمان کے پارلیمانی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے عمانی وفد کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی فورسز معصوم کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، عمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اس قیصر بھی موجود تھے۔