Sep 05, 2019 09:48 pm
views : 268
Location : Different Places
Sindh government announces 9th and 10th Muharram holidays
سندھ حکومت کا 9 اور10 محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 9 اور 10 ستمبر بروز پیر، منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امن وامان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لیے 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی اس پابندی سے مستنیٰ ہوں گے جب کہ سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔