Sep 06, 2019 07:50 pm
views : 296
Location : Domestic Place
karachi,PTI and PPP will work together-Faisal wawda
کراچی،سیاسی نظریات الگ ہونے کے باجود پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر کام کریں گے،فیصل واوڈا
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاسی نظریات الگ ہیں لیکن مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
صوبا ئی وزیر ناصر شاہ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ما نا کے ہمارے سیاسی نظریات الگ ہیں لیکن مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی میں پانی پر سیاست کی گئی کئی علاقوں میں پانی کی لائینوں پر پلیٹیں لگا کر لائینوں کو توڑ کردوسری طرف موڑا گیا،ایک کروڑ نوکریوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نا امیدی کفر ہے کروڑ نہیں تو لاکھ، لاکھ نہیں تو ہزار نوکریاں ضرور ملینگی۔
اس موقع پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سب مل کر کام کرینگے تو مسائل حل ہونگے،فیصل واوڈا نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاق کی جانب سے جو بھی مسائل ہیں وہ حل ہونگے اور جتنا ہو سکے گابجٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
بلدیاتی نظام پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو بلدیات کا محکمہ دیتے ہوئے جو ٹاسک دیا اس پر کام جاری ہے،جن مسائل پر آج بات ہو رہی ہے وہ مسائل ایسے ہیں جو فوری طور پر حل ہوسکتے ہیں لانگ ٹرم مسائل حل کرنے کے لئے جلد اجلاس منعقد ہوگا،ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ی انکا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ پر کام کر رہے ہیں گرین لائن منصوبے پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔