کراچی،چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔
مزار قائد پر پاکستان ائیر فورس اصغرخان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ 55 کیڈیٹس پر مشتمل دستے میں 5 خواتین کیڈیٹس بھی شامل ہیں۔
ائیرآفیسرکمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل حامدرشید تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
ائیروائس مارشل حامدرشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا قابل اعزاز ہے،ہم تمام شہدا کو خواج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انیس سو پینسٹھ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ائیرآفیسرکمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی کا مزید کہنا تھا کہ تمام شہری اور فوجی سپوتوں کا سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پینسٹھ کی جنگ میں دشمن کے برے عزائم کو خاک میں ملایا۔