مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 34 واں روز، بھارتی تشدد سے نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو 34 دن ہوگئے جب کہ ہنڈوارہ میں زیرحراست نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کیمطابق ہنڈوارہ کے شہری ریاض احمد کو بدھ کو گرفتار کیا گیا، قلم آباد پولیس اسٹیشن میں نوجوان شدید تشدد کے بعد شہید ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مزید 29 کشمیریوں کو آگرہ سینٹرل جیل منتقل کردیا جب کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جہاں سوپور، ہاجن، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔قابض سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کی مرکزی مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت بھی نہیں دی گئی، وادی میں 34 روز سے جاری کرفیو کی وجہ سے مواصلاتی نظام معطل ہے، جبری پابندیوں کی وجہ سیکشمیری گھروں میں محصور ہیں جس نہ صرف اشیائے خوردنوش بلکہ دوائیوں کی بھی قلت کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کو اسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔