Sep 07, 2019 06:45 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Islamabad-3rd round of Trilateral talks, Afghan and Chinese FMs reach Pakistan
اسلام آباد،سہ فریقی مزاکرات کا تیسرا دور، افغانستان اور چینی وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات کا مقصد باہمی مفاد کے امور کو فروغ دینا ہے، افغانستان میں امن و ترقی سے پورا خطہ ترقی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اسلام آباد پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بس پر ان کا استقبال کیا۔
وزرائے خارجہ کی آمد سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، افغانستان میں امن و ترقی سے پورا خطہ ترقی کرے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد باہمی مفاد کے امور کو فروغ دینا ہے، معاشی ترقی اور امن و سلامتی پر تینوں ممالک میں تعاون ناگزیر ہے۔ اعتماد سازی، ترقی و تعاون اور روابط کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے یکساں مفاد کے امور پر زیادہ بہتر ہم آہنگی ہوگی۔