کراچی،نیشنل بینک آف پاکستان مین پاکستان کی سلامتی و دفاع اور کشمیر کی آزادی کا دن منایا
نیشنل بینک آف پاکستان میں یوم دفاع کی مناسبت دفاع وطن اور کشمیر کی آزادی کا دن منایا گیا۔ہیڈ آفس کراچی میں بڑی تعداد میں تمام اسٹاف نے شرکت کی جسمیں صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے قومی پرچم کیساتھ قومی ترانہ سے پروگرام کا آغاز کیا۔
عارف عثمانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کی سلامتی کیلئے ہم سب ملکر حفاظت کرینگے معاشی میدان میں قوم کیساتھ اپنا کردار ادا کرینگے۔ نیشنل بینک اس چیلنج میں سر خرو ہوگا۔ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔