Sep 08, 2019 03:34 pm
views : 272
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Navy Release Doccumentary Zarb e aab
کراچی،پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی
پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ’ضربِ آب‘ بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔
ڈاکومنٹری اسپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرینز اور اسپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں جبکہ آفیسرز اور اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے ۔