Sep 08, 2019 06:35 pm
views : 289
Location : Domestic Place
Islamabad- India reach on moon in only bollywood,Fawad Chaudhary
اسلام آباد، بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے،فواد چوہدری
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے، مزید 100 کروڑ روپے لگائیں اور چاند پر پہنچ جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ شدت پسند ہمیشہ ناکام ہی ہوتے ہیں جب کہ آپ اس لیے ناکام ہوئے کیوں کہ آنے سائنسدانوں کے بجائے جوتشیوں پر بھروسہ کیا، بھارت دوسری قومیتوں کے لیے نفرت سے باہر نکلے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے غیرذمہ دارانہ رویے سے خلا میں کچرا پھیل رہا ہے، پہلے مشن شکتی ناکام ہوا اور اس سٹیلائیٹ کو خلا میں تباہ کیا گیا، اس کے سینکڑوں ٹکڑے اب دیگر سٹیلائٹس کے لیے خطرہ ہیں اور اب چندرائین کا یہی حال ہے۔