Sep 11, 2019 01:51 am
views : 279
Location : Domestic place
Indian troops martyr Kashmiri youth as curfew continues on 38th day in IOK
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 38 واں روز، کاروبار زندگی، تعلیمی ادارے بند
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو 38 روز ہوگئے
کشمیری 5 اگست سے گھروں میں بند ہیں۔ مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء تک رسائی بھی ممکن نہ رہی، گھروں میں بند کشمیری کھانے پینے کوترس گئے، ہر گلی اور سڑک پر تعینا ت بھارتی فوج نے مقامی افراد کا باہر نکلنا مشکل کر دیا۔
ٹی وی چینلز اور اخبارات بند ہونے کی وجہ سے کشمیری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت رہنما 5 اگست سے گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک 11 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔