Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 12, 2019 01:40 pm views : 262

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan lone advocate of Kashmiris AJK PM.
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مشاورت کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرینگے۔ پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے۔
آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنیٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چودھری یٰسین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے وقفہ کے دوران راجہ فاروق حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کر کے کنٹرول لائن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ سیزفائرلائن عبور کرنے سے متعلق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے، مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج ایل اوسی پربھی بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں۔ آزادکشمیرکے باشندے اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے بیتاب ہیں، پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے۔

Recent News

US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved