Sep 12, 2019 01:44 pm
views : 276
Location : Different Places
Karachi- Farogh Naseem hints at invoking Article 149 in Karachi
کراچی،وزیر قانون فروغ نسیم کی کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز
وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاق کو کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز دیدی، کراچی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے جاسکیں گے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کی انتظامیہ کو اپنے کنٹرول میں لینے والی ہے، آرٹیکل کے نفاذ کا اعلان وزیر اعظم کے 14ستمبر کو دورہ کراچی میں متوقع ہے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ یہ میرا ذاتی مو?قف ہے، تمام تجزیہ کراچی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا، کراچی کے انتظامی امور سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے آئین کے آرٹیکل 149 اے کو لاگو کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں نے آرٹیکل 149 کو آئین سے نکالا نہیں، جمہوریت اور غیر جمہوریت ہونے کا فیصلہ آئین کو کرنا ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی لگائے بغیر اس آرٹیکل سے انتظامی امور چلائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نیکہا کہ کراچی کیعوام مسائل کاحل چاہتیہیں،شہر میں جو مسائل ہیں اس پرتحریک انصاف اورایم کیوایم ایک پیج پرہیں۔
دوسری جانب جی ڈی اے،پیپلزپارٹی اور پی ایس پی نے بھی آرٹیکل 149 کی مخالفت کی ہے، سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ آرٹیکل 149 کراچی کے مسائل کا حل نہیں، یہ صوبائی خودمختاری پر حملہ تصور کیا جائے گا۔