Sep 12, 2019 04:47 pm
views : 280
Location : PM Office
Islamabad-Prime Minister approve to givr construction sector industry Status
اسلام آباد،وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی
div align="right">
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی۔
تفصیلات
کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکریٹری ہاؤسنگ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ
اتھارٹی انور علی اور معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان شریک ہوئیں۔
اجلاس
میں کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے
تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی۔
اجلاس
میں وزیر اعظم کو زوننگ سے متعلق قوانین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جبکہ
انہیں معلومات تک رسائی، طریقہ کار آسان بنانے اور غیر ضروری منظوری کے
خاتمے س متعلق بھی آگاہی دی گئی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تعمیراتی شعبے کی آسانی اور کاروباری بہتری کے لیے مختصر و طویل مدتی روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔
اس
سے قبل اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کنٹریکٹ انفورسمٹ پر
عمل اور لینڈ ریونیو ریکارڈ کو مزید منظم کیا جائے۔ نظام جدید خطوط پر
استوارکرنے کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے۔