Sep 13, 2019 04:19 pm
views : 264
Location : Different Places
Lahore- Paragon Housing scam Court extends Khawaja brothers' judicial remand till Sept 17
لاہور،پیراگون سٹی کرپشن کیس میں خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈمیں چار روزکی توسیع
لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کرپشن کیس میں خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈمیں چار روزکی توسیع کردی، عدالت نے خواجہ برادران کو سترہ ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نو روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔دوران سماعت خواجہ برادران نے بریت کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
خواجہ سعد رفیق نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیب آج تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا اس لیے انکے خلاف کیس نہیں بنتا۔عدالت مقدمے سے بری کرنے کا حکم دےجبکہ خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔خواجہ سلمان رفیق نے مؤقف اپنایا کہ پیراگون کیس کمپنی کے متعلق ہے اور نیب عدالت کمپنی کے متعلق کیس نہیں سن سکتی،اس لیے عدالت پیراگون سٹی کیس کی سماعت روکے۔
سماعت کے دوران اسپیشل نیب پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست پر تحریری جواب جمع کروا دیا ہےجبکہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنا وکالت نامہ بھی جمع کروایا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب ریفرنس آیا تو تب کیوں نہیں آئے،اب تو فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے جس پر اشتر اوصاف نے بتایا کہ یہ تو بارش کا پہلا قطرہ ہے،ابھی دیر نہیں ہوئی۔
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کرتے ہوئے درخواست بریت پر وکلا کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔ مزید سماعت سترہ سمتبر کو ہوگی۔