Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 13, 2019 06:56 pm views : 317

Muzaffarabad- PM Imran says Kashmiris have overcome fear of death, wont be defeated by India
  • Urdu

مظفر آباد،مودی جتنا ظلم کرلے کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتا،وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ کیا اور ہر جگہ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی، اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں، انشاءاللہ وہاں بھی اپنے کشمیری بھائیوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ مودی! کان کھول کر سن لو، ایمان والا آدمی ڈرتا نہیں، اگر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
مطابق مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ 40 دنوں سے ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں، بزرگ، بچے، کرفیو کے نیچے ہیں اور میں آج خاص طور پر نریندر مودی آپ کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صرف بزدل لوگ اور بزدل انسان ہی انسانوں پر ایسا ظلم کرتا ہے جو آج کشمیریوں پر ہندوستان کی نو لاکھ کر رہی ہے,نریندر مودی اور اس کی انتہاءپسند جماعت آر ایس ایس آج کشمیر میں جو کچھ کر رہی ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جتنا مرضی ظلم کر لیں، آپ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ کشمیر کی عوام، بچے، خواتین اور نوجوانوں کے اندر موت کا خوف ختم ہو چکا ہے اس لئے آپ انہیں شکست نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہونا چاہئے نریندر مودی آر ایس ایس کا بچپن کا ممبر ہے اور یہ وہ جماعت ہے جس کے اندر مسلمانوں کی نفرت بھری ہوئی ہے۔ آج سے سو سال پہلے جو جماعت بنی تھی، اس کے صرف دو مقصد تھے کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کیلئے ہے اور مسلمانوں کو یہاں سے نکالنا ہے۔ ان میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اس لئے بھری ہوئی ہے کہ یہ سمجھتے ہیں اگر مسلمانوں کی صدیوں سے ہندوستان پر حکومت نہ ہوتی تو ہندوستان کتنی بڑی سپر پاور بن چکی ہوتی۔ یہ مسلمانوں کو اس حکمرانی کا سبق سکھانا چاہتے تھے لیکن میں آج نریندری مودی اور ہندوستان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا اور دنیا کو آر ایس ایس کی اصلیت بتاؤں گا،آج کشمیر میں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے لیکن اس کا بہت بڑا نقصان ہندوستان کو ہو گا کیونکہ ہندوستان میں اعتدال پسند، پڑھے لکھے اور روشن خیال لوگوں کیلئے وہ ہندوستان بننے جا رہا ہے جو نہ نہرو چاہتا تھا اور نہ گاندھی چاہتا تھا بلکہ اسی آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں 50 سال کے بعد کشمیر ایشو پر بات ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین نے پہلی دفعہ کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق حل ہونا چاہئے جس کا مطلب ہے کہ کشمیریوں کو ریفرنڈم کا حق ملے اور وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اگلے ہفتے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں، اور انشاءاللہ پنے کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا اور ان کیلئے کھڑا ہوں گا، آج تک کوئی بھی کشمیریوں کیلئے ایسے کھڑا نہیں ہوا جیسے میں کھڑا ہوں گا۔ بین الاقوامی میڈیا پر کشمیر کی بات کروں گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا پائلٹ واپس کر دیا کیونکہ ہم ہندوستان کو کہہ رہے تھے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ مذاکرات سے اپنے مسئلے حل کرنا چاہتے لیکن ہندوستان اور نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان ڈر گیا ہے اور ڈر کر پائلٹ واپس کر دیا ہے۔ مودی کان کھول کر سن لو! ایمان والا آدمی موت سے نہیں ڈرتا،اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ جو لوگ ایمان لے آئے ان کا خوف دور کر دیا جاتا ہے

Recent News

Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club 1:02
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club
Jul 08, 2026 05:44 pm
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan 1:36
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan
Jul 08, 2026 05:34 pm
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab 2:50
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab
Jul 08, 2026 04:44 pm
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation 1:02
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation
Jul 08, 2026 04:20 pm
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program 1:18
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program
Jul 08, 2026 03:54 pm
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved