کراچی،پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر نے سدرن نیول کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ یرسے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس عالمگیر اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔دورے کے اختتام پر پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے