Sep 15, 2019 10:06 pm
views : 289
Location : Domestic Place
Lahore- Kashana Shelter home
لاہور،بے سہارا بچیوں کیلئے کاشانہ شیلٹر ہوم
لاہور کا کاشانہ شیلٹر ہوم لاوارث اور بے آسرا بچیوں کو نہ صرف زندگی کی بہترین سہولیات بلکہ انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کی جاتا ہے۔یہاں موجود بچیوں کو اس بات کا احساس تک نہیں ہونے دیا جاتا کہ وہ دنیا میں اکیلی ہیں،کاشانہ شیلٹر ہوم جہاں کھانا رہائش اور تعلیم فراہم کی جاتی ہیں،شیلٹر ہوم اس وقت باون بچیوں کی کفالت کررہا ہے جس میں انکی تمام اہم ضروریات کا پورا کیا جاتا ہے۔
انیس سو اکہتر میں بے آسرا بچیوں کو سہارا دینے کیلیے یہ دادرہ قائم کیا گیا،شیلٹر ہوم میں یتیم بچیوں یا وہ بچیاں جن کے والدین میں سے ایک نہ ہو اور ہو بچیاں جو مستحق ہوں انہیں یہاں رکھاجاتا ہے،شیلٹر ہوم میں کھلونوں سے کھیلتی بچیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انہیںبہترین ماحو2ل فراہم کیا جارہا ہے جبکہ شیلٹر ہوم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی بچی احساسم کمتری کا شکاہوں۔
شیلٹر ہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےس ے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا انیس سو اکہتر کی جنگ کے بعد انیس سو چوہتر میں یہ ادارہ قائم کیا گیا،تاکہ بے سہارا بچیوں کو سہارا فراہم کی جاسکے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تین کیٹگرین سے تعلق رکھنے والی بچیاں شامل ہیں،جن میں یتم،یا وہ جن کے ماں باپ میں سے کوئی ایک نہ ہو،اور وہ بچیاں جن کے والدین انکے اخراجات نہ اٹھا سکتے ہوں شامل ہیں۔
افشاں لطیف کا مزیدکہنا تھا کہ کہ اس شیلٹر ہوم میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے تامہ بچیا احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ایک بچی ماریہ شیر کا کہنا تھا کہ ہمیں شیلٹر ہوم میں بہتیرین سہولیات اور چیزیں فراہم کی جاتی ہیں۔