Sep 15, 2019 10:12 pm
views : 272
Location : Different Places
Lahore- PIA flight goes for emergency landing as fire
لاہور،جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگے لگ گئی ،پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر ایئر پورٹ پر اتار لیا۔
طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، فائر الارم ظاہر ہو گیا جس پر پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کی پرواز پی کے 759 لاہور سے جدہ جا رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ،طیارے میں 130 سے زائد مسافر سوار تھے ،پائلٹ نے ہنگامی طور پر طیارے کو لاہور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا، آگ لگنے پر مسافر پریشان ہو گئے اور چیخ و پکار کرتے رہے ،لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی اورآگ بجھانے والی گاڑیاں رن وے پر پہنچ گئیں ،مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا،پی آئی اے انجینئرنگ عملے کی جانب سے بوئنگ 777 کی چیکنگ کی جارہی ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔