Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 15, 2019 11:33 pm views : 274

Karachi- Protesting teachers baton-charged by police in Karachi
  • Urdu

کراچی،احتجاجی اساتذہ کی وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے سندھ بھر کے اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا۔
پولیس اور اساتذہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔
پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اساتذہ نے اپنا احتجاج ختم نہیں کیا ہے اور وہ فوارہ چوک سے آرٹس کونسل آنے والی دونوں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
سندھ بھر سے آئے ہوئے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کی جانب سے مستقل نہ کرنے پر حکومت سندھ کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج جاری ہے۔
احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے 2015ء میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈمسٹریس کی خالی اسامیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے تھے، جن کے بعد چیف سیکریٹری کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس نے ڈگریوں کی تصدیق کے بعد اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا اور انہیں بعد میں مستقل کرنے کا کہا گیا۔
تاحال ان اساتذہ کو مستقل نہیں کیاجاسکا ہے، اب کنٹریکٹ ختم ہونے کو ہے تو اساتذہ کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہے اور وہ ملازمتوں کو مستقل کروانے کے لیے کراچی پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تک تمام اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا ان کا احتجاج ختم نہیں ہوگا، سندھ حکومت ایک جانب روزگار دینے کی باتیں کرتی ہے اور دوسری جانب اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کر کے کئی گھروں کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم سب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں مستقل کیا جائے۔
ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار کہا جاتا ہے کہ کمیشن کا امتحان دیا جائے جبکہ اس امتحان کی کوئی ویلیو نہیں۔

Recent News

Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved