Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 16, 2019 02:03 pm views : 269

Location : Model Town

Lahore- JUI-F wins PML-N support for Islamabad lockdown
  • Urdu

لاہور،اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین مل کر کرینگے، جے یو آئی اور ن لیگ کا اتفاق

جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کے خلاف اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین دونوں جماعتیں مل کر کریں گی۔
اسلام آباد میں دھرنے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
(ن) لیگ کی قیادت میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق ،خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، برجیس طاہر اور دیگر رہنما جب کہ مولانا فضل الرحمان کے وفد میں اکرم درانی اور مولانا امجد شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں دھرنے اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دونوں قائدین نے آزادی مارچ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، کشمیر پر حکومت کے اقدامات پریشان کن ہیں، مہنگائی نے 20 سال کی بلند ترین سطح کو چھولیا ہے، تاجر، صنعت کار اور کسان سب پریشان ہیں، اسی طرح حکومت نے گورننس کا بدترین بحران پیدا کردیا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے بارے میں دنیا فکرمند ہے اس حکومت کا مزید برسر اقتدار رہنا سلامتی کے خطرات پیدا کرے گا، طاہر القادر ی نے جس طرح سیاست کو خیر باد کہا ہے عمران خان بھی ایسا ہی جرأت مندانہ فیصلہ کریں، آزادی مارچ سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا جس کے بعد سفارشات نواز شریف کو بھیجی جائیں گی بعدازاں مشترکہ طور پر آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
اکرم درانی نے کہا کہ ہم ساری جماعتوں کے پاس جارہے ہیں، مشترکہ طور پر آزادی مارچ کو چلائیں گے اور اکٹھے مل کر تاریخ کا تعین کریں گے، 18 ستمبر کو عاملہ کا اجلاس بلایا ہے کیوں کہ اتفاق میں برکت ہے۔
اکرم درانی نے مزید کہا کہ 30 ستمبر تاریخ کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات پیش ہوں گی جس میں دونوں پارٹیاں مل کر فیصلہ کریں گی کہ آزادی مارچ کی تاریخ کیا ہو۔

Recent News

Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved