مظفر آباد،آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے وفاق کے تعاون سے منصوبہ منظور ہو چکا، آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لائن آف کنٹرول کا دورہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا مان ہے، کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے وفاق کے تعاون سے منصوبہ منظور ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت کی گئی تو آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔
راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کریں گے۔