Sep 17, 2019 01:29 pm
views : 293
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran telephones Saudi crown prince to condemn attack on oil facilities
اسلام آباد،سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر عبقیق میں واقع آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔