Sep 17, 2019 01:30 pm
views : 265
Location : Different Places
Islamabad- UN restores Islamabad's status as a family station
اسلام آباد،اقوام متحدہ نے 11سال بعد اسلام آباد کو اپنا فیملی اسٹیشن قرار دے دیا
اقوام متحدہ نے 11سال کے طویل عرصے بعد اسلام آباد کو اپنا فیملی اسٹیشن قرار دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے فیملی اسٹیشن کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔
وفاقی دارالحکومت سے فیملی اسٹیشن کا درجہ 2008 میں میریٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں واپس لیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو فیملی اسٹیشن قرار دیے جانے کے بعد غیر ملکی اپنے اہلخانہ کو اسلام آباد لاسکتے ہیں جبکہ اس موقع پر اقوام متحدہ ترجمان نے کہا کہ وہ اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذکر نے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی حکام کے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کیلئے پالیسی زیر غور ہے، سیاحت کے فروغ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری ہے۔