Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 18, 2019 05:26 pm views : 278

Location : NAB Court

Lahore- Maryam Nawaz's remand extended for eight days.
  • Urdu

اسلام آباد،مریم نواز اوریوسف عباس شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع

احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اوریوسف عباس شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع کردی اور ملزموں کو 25 ستمبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو جج چودھری امیر محمد خان کی عدالت میں پیش کیا۔نیب وکیل نے ملزموں کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی،نیب وکیل نے کہا کہ مل میں 7 ڈائریکٹرزاور 20 پارٹنرزتھے،میاں شریف، کلثوم نواز،مریم ودیگرافراد بورڈآف ڈائریکٹرزمیں تھے،عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ شوگرمل کا سربراہ کون تھا؟تفتیشی نے کہا کہ مختلف وقت میں شریف فیملی کے افرادچیف ایگزیکٹومقررہوتے رہے،تفتیشی نے مزید کہا کہ شوگرمل کیلئے شریف فیملی نے مختلف جگہوں سے قرض لیا،ای ایف ایف انٹرپرائززکمپنی سے 3 کروڑقرض لیاگیا،پنجاب کارپٹس کمپنی سے ایک کروڑقرض لیاگیا،ان تمام کمپنیوں سے قرض کاریکارڈ طلب کیا گیاہے،تفتیشی افسر نے کہا کہ مریم نواز سے تمام سرمایہ کاری سے متعلق پوچھا گیا، مریم نوازاوریوسف عباس نے جواب نہیں دیا۔
مریم نواز نے نیب تفتیشی رپورٹ کومستردکردیا،مریم نواز نے کہا کہ نیب نے کرپشن سے متعلق ایک سوال بھی نہیں پوچھا،مریم نواز نے کہا کہ دادا کی زندگی میں تمام شیئرز تقسیم کر دیئے گئے ،پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی دور میں چودھری شوگر ملز کے متعلق تفتیش ہو چکی ہے،نیب مجھ پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، مریم نواز نے کہا کہ نیب مجھ سے مختلف دستاویزات مانگتا ہے ، تفتیش کے پہلے مرحلے پر ہی گرفتار کر لیا تو دستاویزات کیوں مانگ رہے ہیں؟ نیب کہتا ہے 1992 میں دادا نے آپ کو جائیداد دی اس کے ثبوت فراہم کریں ، دادا نے اپنی اولاد میں ہی جائیداد دینا تھی یا محلے داروں کو دیتے ؟عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ،عدالت نے مریم نوازاور یوسف عباس کو دوبارہ 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Recent News

Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved