Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 18, 2019 05:40 pm views : 296

Location : Domestic place

Islamabad- Whole nation united on Kashmir issue FM
  • Urdu

اسلام آباد،مسئلہ کشمیرپرقوم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا اور ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرقوم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی بہت ضروری ہے، کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں، یہ بات درست ہے لیکن یہ مسئلہ صرف زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے، بطور وزیرخارجہ پاکستان کہتا ہوں کہ کشمیرکے پیچھے کھڑے ہیں، دنیا منہ موڑسکتی ہے لیکن پاکستان کشمیرسے کبھی منہ نہیں موڑے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 ستمبرکووزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ہے، فرانس نے بھی معاملہ پر بات کی اور روس نے بھی اپنے رویے میں لچک دکھائی ہے جب کہ چین کے ذریعے ہم نے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر سے متعلق بیان ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انسانی کا حقوق کا سب سے بڑا فورم یواین ہیومن رائٹس کا ہے جہاں 50 سے زائد ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، جنیوا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کے 28 ممالک نے مسئلہ کشمیرپرخود کوپاکستان کیساتھ جوڑدیا، جنیوا میں بھی تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی جبکہ بھارتی موقف کو مسترد کردیا، اوآئی سی کی نوعیت میں کچھ تبدیلی ہےاوررکن ممالک میں اختلاف ہے، لیکن اس کے باوجود اوآئی سی کا متفقہ اعلامیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے کرفیو ہٹایا جائے، ڈنکے کی چوٹ پرکہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی تاہم ایک جنبش میں ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔

Recent News

Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved