اسلام آباد،جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے موقع پر آصف علی زرداری کو نیب کی جانب سے ان کے خلاف دائر ریفرنس کی کاپیاں بھی فراہم کی گئیں۔
سماعت کے موقع پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے جیل میں اے سی نہ دیئے جانے کا معاملہ اٹھا دیا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی
لطیف کھوسہ نے کہا عدالت نے کہا تھا کہ آصف زرداری کو اے سی دیں لیکن اے سی نہیں دیا گیا، آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔
عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری سمیت دیگر شخصیات کو بکتر بند گاڑیوں میں لایا جا رہا ہے، آج کیس میں حاضری ہوئی لیکن کیس آگے نہیں چلا۔
آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
نفیسہ شاہ نے کہا کہ ریفرنسز پر ریفرنسز بنائے جا رہے ہیں لیکن آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے جا رہے، احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے۔