Sep 19, 2019 06:25 pm
views : 280
Location : Domestic place
Islamabad- PM Imran Khan departs for Saudi Arabia on official visit
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم بھارت کے غیر قانونی اقدام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے رواں ماہ میں اب تک دو بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم نے سعودی آئل کی تنصیبات پرحملے کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے مسلم ملک بھائی کے ساتھ کھڑا ہے۔
ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے امن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانے کی ہرکوشش سے مقابلہ کیا جائے گا۔