تھائی لینڈ میں فٹ وولی مقابلہ،پاکستان کے ہاتھوں ایران کو اٹھارہ پوائنٹس سے شکست
تھائی لینڈ میں فٹ وولی ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے ایران کو اٹھارہ پوائنٹس سے شکست دے کر آئندہ برس رشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تھائیلینڈ میں فٹوولی کی ورلڈ چیمپیئن شپ جاری ہے جس میں پاکستان کی فٹ وولی ٹیم بھی شریک ہے۔
گزشتہ صدی کی ساٹھ کی دہائی میں فٹ بال اور والی بال کو یکجا کرکے فٹ وولی کا کھیل ایجادکیا گیا، جو ساحل سمند پر یا انڈور جمنازیم میں سمندری ریت پر بنائے گئے کورٹ پر کھیلا جاتا ہے۔
سب سے پہلا میچ جیتنے والی ٹیم اگر جیت جاتی ہے تو اسے اگلے میچ کا فاتح قرار دیا جاتا ہے۔اور اگر سامنے والی ٹیم کوئی پوائنٹ اسکور نہ کر پائے تو فاتح ٹیم اگلے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیتی ہے۔
پاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو زیرو کے مقابلے میں اٹھارہ پوائنٹس سے شکست دی جس کے بعد آئندہ برس رشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔