Sep 20, 2019 06:35 pm
views : 338
Location : Domestic place
Karachi- Governor Reza Baqir briefs IMF team on SBP's reform
کراچی،رواں سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی میں کمی آئیگی,گورنر اسٹیٹ بنک
گورنر سٹیٹ بینک رضاباقر نے کہاہے کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، فاریکس مارکیٹ میں بے یقینی میں کمی آئی ہے ، رواں سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی میں کمی آئیگی۔
گورنر سٹیٹ بینک سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، فاریکس مارکیٹ میں بے یقینی میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے ۔اصلاحاتی پروگرام کے نتائج حوصلہ افزاءہیں، معاشی اصلاحات پر عمل در آمد شروع کردیاہے۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیہاد آرزو کا کہنا تھا کہ خطے کے مرکزی بینکس چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، سٹیٹ بینک کے ساتھ شراکت داری کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔