Sep 20, 2019 06:38 pm
views : 273
Location : Domestic place
Islamabad- Selectors of Chairman NAB are in Jail
چیئرمین نیب کو منتخب کرنے والے خود نیب کی جیل میں
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اُس وقت کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ دونوں نیب کی جیل میں ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے اکتوبر 2017ء کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو اس عہدے کیلئے منتخب کیا تھا۔
دونوں کے وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے ہی دستخط کیے تھے۔ شاہد عباسی نے چیئرمین نیب کو منتخب کرنے پر قوم سے معافی مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق، دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے چند رہنماؤں نے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اعتراض کیا تھا لیکن شاہد خاقان عباسی نے اپنی رائے تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا۔
شاہد عباسی کو 18 جولائی کو لاہور سے جبکہ خورشید شاہ کو بدھ کو بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔