Sep 20, 2019 06:42 pm
views : 260
Location : Naval Head quarter
Karachi- CNS meets Chinese Ambassador yao jing
کراچی،چینی سفیر کی نیول چیف سے ملاقات
چین کے سفیر جناب یاؤ جینگ کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
دوسری جانب چین کے سفیر نے بھی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔