Sep 22, 2019 03:25 pm
views : 340
Location : Domestic place
Karachi-Flat Bread Price Hike
کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی بارہ روپے کی ہوگئی
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مہنگائی کا دن بے قابو ہوگیا دیگر اشیائے خوردونوش کی طرح روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا،جوں جوں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ،شہر کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت بارہ روہے مقرر کردی ہے۔
اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کاکہناہےکہ تبدیلی سرکارنےان سےدو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے بجائےعام آدمی کاگزربسربھی مشکل کر رہی ہے۔
ایک شہری کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نئی حکومت تو آئی تاہم مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے،عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
ہوٹل کے مالک عثمان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹے کی بوری کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہم نے مجبور ہو کر روٹی مہنگی کی ہے۔