Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 22, 2019 05:45 pm views : 281

Location : Different Places

Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah visit Cleaning Campaign Works
  • Urdu

کراچی،سندھ حکومت کا صفائی مشن جاری، وزیراعلی سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

سندھ حکومت کا صفائی مشن جاری، وزیراعلی سندھ نے دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں جو کام بلدیاتی اداروں کو کرنا تھا وہ سندھ حکومت کر رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے مخالفین پر سیوریج لائنیں بلاک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
وزیراعلی کی صفائی مہم کے دوران دوسرے روز بھی تابڑ توڑ دورے جاری رہے۔ صبح سویرے وزیراعلی ہاؤس سے مراد علی شاہ نکلے اور لیاری پہنچے۔ شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
لیاری میں ڈی آئی جی سی آئی اے کے دفتر کے باہر موجود کچرہ پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا اور حکام کو فوری کچرہ اٹھانے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے مچھر کالونی ہاکس بے روڈ اور مشرف کالونی کا دورہ بھی کیا۔ صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
بھینس کالونی پہنچنے پر جیالوں نے وزیراعلی کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا اداروں کا کام ہمیں کرنا پڑ رہا ہے۔
مراد علی شاہ نے مخالفین پر سیوریج لائنوں میں پتھر پھینکنے کا الزام بھی عائد کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی کو صاف ستھرا کر کے متعلقہ ڈی ایم سیز کے حوالے کریں گے۔ وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر صوبائی وزراء بھی انکے ہمراہ تھے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved