Sep 22, 2019 06:52 pm
views : 273
Location : PCD Head quarter
Lahore- Pakistan announce 16-man squad for ODI series against Sri Lanka
لاہور،سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،تین ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پاکستان کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا،قومی اسکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ یہ دونوں قومی ٹیم کے ممکنہ 20 کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
مصباح نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اراکین سے طویل مشاورت اور منصوبہ بندی کے بعد بہترین دستیاب اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیزن ہم نے صرف 50اوورز کے میچز کھیلنے ہیں اس لیے ہم اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، میں نے اپنے پورے کیریئر میں یہ سیکھا ہے کہ کوئی بھی میچ یا حریف آسان نہیں ہوتا۔
ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی لازمی ہونی چاہیے،پاکستانی کوئی لیبارٹری نہیں ہے جن لوگوں ے پرفارم کیا آج وہ ٹیم کا حصہ ہیں۔