Sep 22, 2019 08:33 pm
views : 272
Location : Different Places
Karachi- Kashmir Committee Pakistan Organizes bike rally
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کمیٹی پاکستان اور سول سوسائٹی کی موٹرسائیکل ریلی
کشمیریوں
سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کمیٹی پاکستان اور سول سوسائٹی کی جانب سے
موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا موٹر سائیکل ریلی قیوم آباد چورنگی سے شروع
ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سی ویو پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں
مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں
شرکت کی،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے پر اٹھا
رکھے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے
نعرے بھی لگائے گئے۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ
کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہیں جبکہ کشمیری
بھائیوں کیلئے کسی قربانی سے دریغ بھی نہیں کریں گے،مقررین نے اقوام عالم
سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا
کریں۔
ایک نوجوان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ کراچی کے شہری کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہٹلر مودی نے کشمیر
میں تباہی پھیلائی ہوئی ہےگزشتہ بہتر سالوں سے کشمیر میں ظلم و بربریت جاری
ہے۔
ایک اور نوجوان حمزہ کا کہنا تھا کراچی کے نوجوان کشمیریوں کے ساتھ
کھڑے ہیں کشمیریوں کیلئے جہاں جانا پڑا جائیں گے،بچے بوڑھے جوان پاکستان
آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کو آزاد کرا کے رہیں گے۔