وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات ،ہوسٹن کی فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی گونج
وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی اس موقع پر مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور سینیٹر لنزے گراہم کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں لنزےگراہم کے تعاون کو سراہا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حالت پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران نے جنم لیا، مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدام سے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین میں امریکا میں رہنے والے پاکستانی،کشمیری اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے، ہوسٹن کی فضا گو مودی گو کے نعروں سے گونج اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خطاب والے اسٹڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نریندر مودی مخالف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ مودی تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، تمہارہ اقتدار جلد ختم ہو جائے گا۔
مظاہرین کشمیر یوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ، خاص طور پر کشمیر بنے گا پاکستان ہیوسٹن کی فضا میں گونجتا رہا۔