Sep 24, 2019 08:53 pm
views : 262
Location : Domestic place
New york- PM Imran Khan Addresses in Council of Foreign Relations.
نیو یارک،ماضی کے مقابلے میں طالبان اب زیادہ مضبوط ہیں،وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر امریکا 19 سال میں کامیاب نہیں ہوا تو اگلے 19 برسوں میں بھی کامیاب نہیں ہوگا، ماضی کے مقابلے میں طالبان اب زیادہ مضبوط ہیں۔
نیویارک میں کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کی، 2008ء میں امریکا آیا تو ڈیموکریٹس کو بتایا تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار لوگوں نے جانیں قربان کیں جبکہ اس جنگ میں ہمارا 200 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن برٹش حکام نے بنائی تھی، اب ہم پاک افغان بارڈر کی طرف باڑ ھ لگا رہے ہیں، افغان شہریوں کو 40 سال سے مشکلات کا سامنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان کا معاملہ بہت مشکل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کا کیا نتیجہ نکلا اس کا کچھ معلوم نہیں ہے،11 ستمبر کے بعد امریکا نے اچانک مجاہدین کو دہشتگرد کہنا شروع کردیا۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ملکوں سے امن چاہتاہے، افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کے لیے مدعو کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 22 سال کی جدو جہد کے بعد اس مقام تک پہنچا ہوں اور کرکٹ سے میں نے سیکھا ہے کہ کامیابی کے لیے کیسےجدو جہد کی جاتی ہے۔