ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کو کرار جواب
پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام پر انہیں کرارا جواب دے دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرز کے غیر ذمے دارانہ بیانات ان کی مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر مایوسی کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیر ذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں۔
ترجمان افواج پاکستان کے مطابق بھارتی فوجی کمانڈرز کے بیانات مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے دنیاکی توجہ ہٹانےکی کوشش ہیں۔