Sep 24, 2019 09:08 pm
views : 284
Location : Different Places
Karachi- Nimrata Case,Roommate Statement record
نمرتا کیس میں ایک اور ساتھی طالبہ کا بیان ریکارڈ
لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں فائنل ائیر کی طالبہ نمرتا کی پراسرار موت کے کیس میں ایک اور ساتھی طالبہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جب کہ متوفی کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ بھی سامنے آگئی۔
پولیس نے نمرتا کی موت پر تحقیقات جاری رکھتے ہوئے ان کی ساتھی طالبہ (روم میٹ) کا بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئے تو نمرتا کی دوپٹے سے پھندہ لگی لاش دیکھی۔
ساتھی طالبہ نے اپنے بیان میں پولیس کو مزید بتایا کہ نمرتا کے گلے سے پھندا کاٹنے کے لئے پہلے قینچی استعمال کی لیکن دوپٹہ نہیں کٹ سکا۔
ادھر پولیس حکام نے بتایا کہ کمرے کے معائنے کے دوران چھوٹی قینچی بھی بیڈ پر پڑی ملی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نمرتا کا موبائل فون اب تک ان لاک نہیں ہوسکا جب کہ ان کے موبائل سے زیادہ کالز مہران ابڑو کو کی گئی تھیں تاہم نمرتا کے دونوں کلاس فیلوز پولیس کی حراست میں ہیں۔
یاد رہے کہ 16 ستمبر کو نمرتا کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جب کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔