Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2019 09:24 pm views : 268

Location : Different Cities

Islamabad- 8 dead, 100 hurt as strong earthquake jolts in different cities
  • Urdu

ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ،7جاں بحق،سو زخمی

آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 7 افراد کے جاں بحق جب کہ 100افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں تھا۔
میرپور میں زلزلےسےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعددافراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔
لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ،گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
 خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو آزادکشمیر میں امدادی کارروائیوں میں فوری حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد آرمی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ منگلا ڈیم سے ڈاؤن اسٹریم کی طرف نہر کنارے سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ترجمان منگلا ڈیم کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ڈیم کی مانیٹرنگ کررہی ہیں، جلد ہی ڈیم کا سروے مکمل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور آزادکشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ میر پور میں تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے زلزلے کی اطلاع ملتے ہی دورہ لاہور مختصرکردیا، وہ امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ریسکیواداروں کوامدادی سرگرمیاں تیزکرنےکی ہدایات کردی ہیں

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved