Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2019 09:51 pm views : 283

Location : PID

Islamabad- NDMA chairman briefs media about earthquake damage, rescue efforts
  • Urdu

اسلام آباد، زلزلے سے منگلا ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچاچیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ زلزلے سے منگلا ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ صرف منگلا سے جاتلاں جانے والے سڑک متاثر ہوئی ہے جس میں 3 پل بھی زد میں آئے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے 10 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ  زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ جہلم اور میر پور کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے منگلا ڈیم متاثر نہیں ہوا ہے صرف کچھ دیر کے لیے ٹربائین بند کی گئی تھیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں دو سے تین روز میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پہلے ایک سے دو دن تک ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر رہے گا، 200 ٹینٹ، 800 کمبل، میڈیکل سامان سمیت دیگر ضروری اشیا متاثرہ علاقوں کو روانہ کر رہے ہیں کیونکہ اگلے دو سے تین روز میں بارش کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی قسم کے والنٹیئرز اور عوامی کی امداد کی ضرورت نہیں ہے اگر ضرورت پڑی تو ہم اس کا اعلان کر دیں گے،چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ میں کل خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا اور اگر ضرورت پڑی تو تمام معاملات عوام سے شیئر کروں گا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved