چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعامسترد
احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعامسترد کردی،عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعا کردی،عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدخان نے کیس کی سماعت کی،کمرہ عدالت میں نعرے بازی پر جج نے اظہار برہمی کیا،نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈمیں مزید 15 روزہ توسیع کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازاوریوسف عباس سے مزیدتفتیش درکار ہے.۔
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ مریم نوازاوریوسف عباس کے خاندان کی جائیدادکی تقسیم کے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے،شیئرز نوازشریف،شہبازشریف،عباس شریف،بہن کوثراوروالدہ شمیم بیگم میں تقسیم ہوئے،ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق چودھری شوگرملز کے شیئرز2کروڑ62لاکھ روپے تھے،پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ دوران تفتیش ایک کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار روپے کے شیئرز کا فرق آیا ہے، مذکورہ شیئرز شریف خاندان کے اثاثوں میں شامل نہیں تھے۔
احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعا کردی،مریم نواز نے دوران سماعت کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں خواتین کی بیرک ہے وہاں بھجوا دیا جائے، عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے مریم نوازاوریوسف عباس کا9اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈمنظورکرلیا۔