Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 25, 2019 09:00 pm views : 267

Location : DIG Office

Karachi- Pakistan Srilanka Cricket Series,Traffic Plan
  • Urdu

کراچی، پاکستان ،سری لنکاون ڈے سیریز،شہر قائد میں ٹریفک پلان جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران شہر قائد میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور سری لنکا میں میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
جاوید مہر نے بتایا کہ 2 ہزار سے زائد افسران و اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے، پارکنگ اردو یونیورسٹی گرانڈ اور غریب نواز فٹ بال گرائونڈ میں ہوگی۔ ایکسپو سینٹر اور رعنا لیاقت گرلز کالج کو بھی پارکنگ کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، میچز کے دوران متبادل راستوں کے بھی انتظامات کرلیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کارساز، اسٹیڈیم روڈ اور نیو ٹائون کے متبادل راستے اختیار کیے جاسکتے ہیں۔ نیپا، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں موجود ہوگی، سری لنکن ٹیم کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی ہے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved