Sep 25, 2019 09:22 pm
views : 286
Location : Different Cities
Kashmir- Earth quake,death toll reach 31,452 injured.
آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ،جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی
آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی اور 452 افراد زخمی ہیں۔
آزاد کشمیر میں زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ خوف کے باعث مردوں نے سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ پر ساری رات جاگ کر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں نے مقامی پارکوں میں پناہ لی۔
ضلعی انتظامیہ میرپورکے مطابق آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی اور452 افراد زخمی ہوئے۔ جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے ہیں۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مصائب کا سامنا ہے۔ لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے جبکہ اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ کھمبے اور ٹرانسفارمرزمین پر گرے ہوئے ہیں جب کہ پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔
زیرزمین پانی بھی گدلا اورناقابل استعمال ہوگیا ہے۔