Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2019 03:40 pm views : 255

Location : Press Club

Karachi- Water Hydrant Association Press Conference
  • Urdu

کراچی، واٹر ہائیڈرنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا پانی کے مصنوعی بحران کا انکشاف

واٹر ہائیڈرنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا انکشاف کر دیا۔
واٹر ہائیڈرنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار واٹر بورڈ کے ادارے اور ان کے ذمہ داران ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ آن لائن ٹینکر سروس سے عوام کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا اور ٹھیکیداری نظام کے تحت پانی شہر میں مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ پینے کا پانی شہریوں کو ملنے کے بجائے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہو رہا ہے۔
رہنماؤں نے ایم ڈی واٹر بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی تقسیم میں جتنی بھی بدعنوانی ہو رہی ہے اس میں ایم ڈی واٹر بورڈ خود بھی ملوث ہیں۔ اسٹیل مل کے قریب 84 انچ کی پائپ لائن کو توڑ کر ہائیڈرنٹ بنا دیا گیا اور گلشن حدید میں بھی 2 بڑے ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پانی نہیں مل رہا لیکن صنعتوں کو پانی پہنچایا جا رہا ہے اور 5 ہزار گیلن کا ٹینکر پابندی کے باوجود شہر میں چل رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے لیے پانی بھرنے کا وقت مقرر ہے لیکن ٹھیکیداروں کو ہر وقت پانی بھرنے کی اجازت ہے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما عرفان اللہ مروت نے پانی چوری کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں پوری تیاری کے ساتھ اس معاملے کو لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں بھی 6 ہائیڈرنٹس غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں جبکہ ٹی پی ٹو ٹریٹمنٹ پلانٹ پر میں نے درخواست دائر کی تھی۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved