Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2019 06:43 pm views : 259

Location : NAB Court

Islamabad- Shahid Khaqan Abbasi sent on judicial remand
  • Urdu

شاہد خاقان کا احتساب عدالت کے جج سے مکالمہ ،لائیو ٹرائل کا مطالبہ کردیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر  جج محمد بشیر سے مکالمہ کیاہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملزم گرفتار پہلے کرتے ہیں کیس بعد میں بناتے ہیں۔
سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا یہ تماشہ ہے دو افسران کو فون کر کے دھمکایا جا رہا ہے، وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا ہے۔ ریمانڈ جتنا مرضی لے لیں، بنانا ری پبلک بنائی ہوئی ہے،اس پر جج محمد بشیر نے کہا اس بار ریمانڈ نہیں دوں گا۔
شاہد خاقان عباسی بولے چیف جسٹس نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہو رہی ہے، یہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے 9 صفحات پر مشتمل  اپنا بیان  بھی عدالت میں جمع کروا دیا،سابق ایم ڈی پی ایس اور شیخ عمران الحق کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،جج محمد بشیر نے نیب کی ملزمان کے  جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی,عدالت نے تینوں ملزمان کو 11 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ میں نے کہا ہے بے شک سو دن کا ریمانڈ لے لیں،میں نے کورٹ میں کہا ہے کہ ان عدالتوں میں کوئی انصاف نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی تذلیل ہوتی ہے ، لائیو کیمرہ لگانا چاہیے عدالت میں، اوپن ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے،ان عدالتوں میں کوئی انصاف نہیں ہے۔ یہاں پر ریاست خود شواہد پیدا کررہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی افسران پر دباؤ ڈالا جائے تو کونسا انصاف رہ جاتا ہے؟ لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے کہ آپ وعدہ معاف گواہ بن جائیں،شواہد تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ سے کروایا جائے، لائیو ٹی وی پر اس ٹرائل چلایا جائے تا کہ لوگوں کو پتہ چلے کیا ہو رہا ہے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved