کراچی،ایکسپو سینٹر میں 17ویں ہیلتھ اینڈ فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنس
ایکسپو سینٹر میں 17ویں ہیلتھ اینڈ فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنس 2019 کا اختتام ہوگیا ہے۔
ہیلتھ اینڈ فارما ایکسپو میں ایکسپو سینٹر کے چھ ہالز میں صحت، دواسازی، اور تحقیق سے وابستہ کمپنیاں مختلف اسٹالز پر اپنی جدید مصنوعات کی نمائش کی جبکہ پانچ سوسے زائد ہیلتھ کے ایشوز سے متعلق ماہرین بھی آئے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ایگزبیشن کے زریعے جدید دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لئے تعاون کی راہیں ہموار ہونگی جلد پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہوگا۔
اس نمائش کا اثر پوری دنیا میں ہوگا پوری دنیا سے نمائندگان اس ایکسپو میں شرکت کررہے،اس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
.ہم مائیکرو لیبس میں کام کرتے ہیں،اور اس طرح کی نمائش سے فارماسیوٹیکل کمپنیز کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔
اس طرح کی نمائش سے بینالاقوامی مارکیٹ اور مصنوعات کے حوالے سے جاننے میں مدد ملتی ہے۔