Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2019 06:48 pm views : 264

Location : Korangi

Karachi, the United States is making fools of us and we're Fazl ur rahman
  • Urdu

کراچی،امریکا ہمیں بیوقوف بنارہا ہے اور ہم بن رہے ہیں،فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کی کس طرح پزیرائی کی وہ ڈھکی چھپی نہیں ہے، امریکا ہمیں بیوقوف بنارہا ہے اور ہم بن رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق پاکستان کے عوام اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں، امریکا نے پاکستان اور بھارت کی کس طرح پزیرائی کی وہ ڈھکی چھپی نہیں، امریکا ہمیں بیوقوف بنارہا ہے اور ہم بن رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان تو اپنے گاؤں کے مسائل حل نہیں کرسکتے ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کیسے کرائیں گے، وہ  پاکستان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، عمران خان مودی کی فتح کے خواہشمند تھے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکے، مودی نے کشمیر کی حیثیت رات و رات ختم نہیں کی یہ تو اس کے انتخابی منشور کا حصہ تھا، حکومت کشمیر کو فروخت کرچکی ہے، اب سرینگر کو حاصل کرنے کی نہیں مظفر آباد کی فکر ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب نہیں اداروں کے ذریعے اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے، انتخابی دھاندلی کی غلطیاں کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سب کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہنا چاہیے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے تو احتجاج بھی ہوں گے، دھرنے کے لئے اکتوبر سے بہتر کوئی موسم نہیں ہوسکتا، اسلام آباد لاک ڈاؤن کو مؤخر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں طے کرلیں کہ انتخابات کے علاوہ کچھ تسلیم نہیں کریں گے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved